قوت گویائی سے محروم خاتون سے مبینہ زیادتی،ملزم گرفتار
متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا :ڈی پی اوجھنگ ساجدحسین
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)قوت گویائی سے محروم خاتون کو مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاگیا، مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا،بتایاگیاہے کہ نواحی علاقہ تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ میں قوتِ گویائی سے محروم خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی درخواست پر ملزم انیس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور تحقیقات میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔