اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کی بہترین دیکھ بھال کی جا رہی : انچارج تنویر طارق
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اولڈ ایج ہوم ٹوبہ کے انچارج میاں تنویر طارق نے کہا ہے کہ ادارے میں مقیم بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور انہیں رہائش، معیاری خوراک، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بزرگوں کے آرام، صحت اور عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے ، جبکہ ان کے لیے صاف ستھرا، پُرسکون ماحول اور روزانہ معیاری خوراک کا انتظام موجود ہے ۔ اولڈ ایج ہوم میں ڈسپنسری کی سہولت بھی موجود ہے اور بزرگوں کے طبی معائنے اور علاج کے لیے متعلقہ ڈاکٹروں سے مسلسل رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔