گوجرہ میں دو منشیات فروش گرفتار 2 کلو 800 گرام چرس برآمد
گوجرہ (نمائندہ دنیا) پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔
معلوم ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلاع ملی کہ محلہ حفیظ پارک کا رہائشی محمد ذیشان اشرف اپنے علاقے میں منشیات فروخت کر رہا ہے ۔ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی میں تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے مخبری پر چک نمبر 311 ج ب میں چھاپہ مار کر محمد بوٹا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے بھی 1400 گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔