بہترین ٹریفک انتظامات پر انسپکٹر سعید الحسن کو تعریفی سرٹیفکیٹ و انعام دیاگیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات پر ٹریفک انچارج گوجرہ انسپکٹر سعید الحسن کو ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا نے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عمر میلہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے انسپکٹر سعید الحسن کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔