لاکھوں روپے مالیت کی کیبل چوری ،مقدمہ درج
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی کیبل چوری کرکے لے گئے ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد یاسین نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک نمبر 267 گ ب میں نامعلوم ملزمان اس کے زرعی رقبے سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی کیبل چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔