ٹھیکری والا :مخالفین کا شہری پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر ایک شہری کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ٹھیکری والا میں منور نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مخالفین نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ ملزم جاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔