بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والا شہری گرفتار

 بغیر لائسنس ڈرائیونگ  کرنے والا شہری گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مین روڈ پر گاڑی چلا رہا تھا، جس سے دیگر ٹریفک کے لیے حادثے کا خدشہ تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں