واسا میں جی آئی ایس پر مبنی پیپرلیس ڈی سلٹنگ نظام متعارف
ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اب سنٹرلائزڈ ڈیش بورڈ سے ہوگی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) واسا فیصل آباد میں جی آئی ایس (GIS) پر مبنی شفاف اور پیپرلیس آپریشنز کے لیے نیا ڈی سلٹنگ ماڈل متعارف کرا دیا گیا ہے ، جس کے تحت تمام سب ڈویژنز میں ڈی سلٹنگ کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے ۔نئے نظام کے مطابق تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ علاقوں میں براہ راست جی آئی ایس پلیٹ فارم پر ڈی سلٹنگ کا شیڈول تیار کریں گے ، جسے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز منظوری کے لیے دیکھ سکیں گے ۔ فیلڈ عملہ ڈی سلٹنگ سے قبل اور بعد کی تصاویر اپ لوڈ کرکے کام کی آن گراؤنڈ تصدیق بھی کرے گا۔اس نئے نظام کے تحت پورا عمل کاغذ سے پاک اور مکمل طور پر شفاف ہوگا، جبکہ واسا فیصل آباد اور واسا پنجاب کی اعلیٰ انتظامیہ سنٹرلائزڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر سکے گی۔