نورِ نبوت یوتھ ونگ کا تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 نورِ نبوت یوتھ ونگ کا تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت پر زور

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نورِ نبوت یوتھ ونگ پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس دفتر نورِ نبوت یوتھ ونگ، سکول سٹاپ، نڑوالا روڈ، مرضی پورہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدر احسان الٰہی گجر نے کی، جبکہ سربراہ ادارہ نورِ نبوت پاکستان حکیم سعید احمد سعید اور سرپرست رانا منیر احمد خاں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ سعد حسنین، صدر ضلع عبدالسلام انصاری، چیف آرگنائزر حافظ جہانزیب، ملک عطاء الرحمن، احسن باجوہ، عرفان انصاری، عباس اکرم رحمانی، اکرام الحق، سیف الاسلام، شیخ اشفاق، ادریس شیخ، شریف جمیل، قاری ضیاء اکرم، ابراہیم لطیف اور دیگر مرکزی رہنماؤں و ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں تنظیمی امور، دعوتی و تبلیغی سرگرمیوں، نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مضبوط بنانے ، مختلف اضلاع میں دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور نوجوانوں کو دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم سعید احمد سعید نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اس لیے انہیں قرآن و سنت کی تعلیمات، اعلیٰ اخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سرپرست رانا منیر احمد خاں نے تنظیمی اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی مشاورت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی معاشرے میں مثبت اور دیرپا تبدیلی لا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں