ٹوبہ:فرنیچر کی دکان کی چھت سے دکاندار کی لاش برآمد

ٹوبہ:فرنیچر کی دکان کی چھت سے دکاندار کی لاش برآمد

زبیدہ مسجد روڈ پر دکاندار مشتاق مردہ حالت میں پایا گیا،تحقیقات کاآغاز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹی کے علاقے زبیدہ مسجد روڈ پر واقع فرنیچر کی دکان کی چھت سے مشتاق نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مشتاق فرنیچر کی دکان چلاتا تھا۔ گزشتہ شب مقامی افراد نے دکان کی چھت پر ایک شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں