چک 77ج ب میں گیس منصوبے کا افتتاح، سڑک کا سنگِ بنیاد

 چک 77ج ب میں گیس منصوبے کا افتتاح، سڑک کا سنگِ بنیاد

عوامی خدمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے :سینیٹر رانا ثنا اللہ کاخطاب

پینسرہ (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثناء اللہ اور سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اجمل آصف نے چک نمبر 77 ج ب ملاں پور میں قدرتی گیس فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا، جبکہ 29.50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیرِ نو، بہتری اور توسیع کے منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔افتتاحی تقریب میں اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گیس کی سہولت کی فراہمی پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات، گیس، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ حلقے میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں