میاں بیوی پر تشدد،سنگین نتائج کی دھمکیاں ، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں میاں بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق عائشہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود تھیں کہ اس دوران ملز موں نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملز موں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔