بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جہاں مزدور کام میں مصروف تھے، فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جا رہی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں