امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتحادیوں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر رہا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید حملے کیے جانے کی توقع نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی توجہ ایران پر دباو ڈالنے کے دیگر ذرائع پر مرکوز ہے جن میں اس ہفتے اعلان کی گئی پابندیوں کی مہم شامل ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں غیر مملکی ہم منصبوں کو مزید حملوں سے متعلق بتا دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments