کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے

اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے کہا ہے کہ کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ہیں۔

وزیرِ صنعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے امریکا کے 20 ارب ڈالر کے درآمدی سامان پر جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوابی ٹیرف 8 ستمبر سے نافذ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیل، ایلومینیم، فرنیچر اور کپڑوں پر 50 فیصد کینیڈین ٹیرف عائد ہوگا، پنیر، برقی آلات اور بعض سمندری مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگے گا، جبکہ الیکٹرانکس اور ٹولز پر کینیڈا نے 15 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیرف ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کے جواب میں کینیڈا کا جوابی اقدام ہے، کینیڈا کا جوابی ٹیرف امریکی درآمدات کے تقریباً 4.5 فیصد پر لاگو ہوگا۔

علاوہ ازیں کینیڈین وزیر صنعت نے اپنے بیان میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا مقصد ملکی کاروبار کا تحفظ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...