محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔

ملاقات میں منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...