چار روز مسلسل اضافے کے بعد سونا سستا ہوگیا

کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں چار روز تک مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی، گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 640 ڈالر کا ہوگیا۔

اِسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 279 روپے ہو گئی۔

دووسری تاجروں صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، ڈالر کی قدر اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

تاہم سونے کی مجموعی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے کی صورت میں رواں ماہ فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح عبور کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...