میر رضا قتل کیس، اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر اچانک کرائم سین پہنچ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا قتل کیس میں اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی ایک بار پھر اچانک کرائم سین پہنچ گئی۔

کمیٹی کے سیکرٹری ایس ایس پی علی رضا کی سربراہی میں کرائم سین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی علی رضا سمیت دیگر کمیٹی ارکان نے شواہد اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کمیٹی کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، سندھ حکومت نے گزشتہ روز کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے دوبارہ کرائم سین کا دورہ کیا، کمیٹی مختلف پہلوؤں سے شواہد کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...