اسلام آباد کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 اگست کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہری اور ووٹرز حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر 28 اگست سے 17 ستمبر تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے۔ موصول ہونے والے اعتراضات اور سفارشات پر کارروائی کے بعد ان کے فیصلے 2 اکتوبر کو کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...