شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے شہر بشکیک کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 31 اگست اور یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف صدر پیوٹن، صدر ژی، صدر پیزشکیان سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ سٹیج شیئر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 ستمبر کو کرغزستان کا دوطرفہ دورہ بھی کریں گے۔

پاکستان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد پہلی بار ایک سال طویل ایس سی او کی صدارت سنبھالے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او سربراہان مملکت کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...