امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ کردیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ نے اطلاع دی کہ آبنائے ہرمز میں تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو آگاہ کردیا، نئی بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز یا کشتی کو نشانہ بنائیں گے، خلائی فوج کے ذریعے ہم آبنائے ہرمز کے ایک ایک حصے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر بھی نظر رکھی جارہی ہے جو پہلے ہی تباہ کی جاچکی ہیں، بارودی سرنگیں بچھانے کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پوری طرح نافذ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments