عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ توہین عدالت کی درخواست کو مرکزی مقدمے کے ساتھ ہی سنا جائے گا۔
عدالتی حکم کے نامے میں لکھا گیا کہ مرکزی مقدمہ 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے جب کہ عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست بھی اسی روز مرکزی کیس کے ساتھ سنی جائے گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عدالت عظمیٰ میں توہین عدالت کے متعدد مقدمات پہلے ہی زیرِ التوا ہیں، اس لیے عدالتی پالیسی کے تحت کسی مقدمے کو مقررہ تاریخ سے پہلے سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments