حکومت نے پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کر دیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل 1 روپے 11 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔
خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق12 بجے کے بعد آئندہ دو روز کے لیے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments