نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت و ظلم کے اندھیرے چھٹ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی آمد سے دنیا سے جہالت اور ظلم کے اندھیرے چھٹ گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری انسانیت کیلئے رحمت، ہدایت اور نور کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ مسلمانوں کیلئے عظمت، عقیدت اور سعادت کا دن ہے، سیرتِ طیبہ ﷺ پوری انسانیت کیلئے امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا عملی نمونہ ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے دنیا کو امن، بھائی چارے، مساوات اور حقوق العباد کی پاسداری کا درس دیا، نبی کریم ﷺ نے جن تعلیمات کا درس دیا ان پر خود عمل کر کے عملی مثال قائم کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments