صدر، وزیراعظم کی عید میلادالنبیﷺ پر قوم کو مبارکباد، وطن میں امن کیلئے دعائیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلاد النبیﷺ پر قوم کو مبارکباد دی، وطن میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا بحیثیت امت محمدیﷺ ہم پر لازم ہے کہ اپنے معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی وقار کے تحفظ کا عملی مظاہرہ کریں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے علم، بلند کردار، محنت اور خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا چاہئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا اسوہ حسنہﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح و فلاح اور مثالی کامیابی کیلئے مشعل راہ ہے، رسول اللہﷺ کی ذات مبارک دین اسلام کی تعلیمات کا بہترین نمونہ ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ آئیں عہد کریں کہ ہم سیرت طیبہ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرز عمل میں اختیار کرنے کی کوشش کریں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال، پر امن اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments