عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا

مسقط: (دنیا نیوز) ایران کا دورہ کرنے والے عمانی وزیر خارجہ بدر ابو سعید نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو تعمیری قرار دیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں عمانی وزیر خارجہ بدر ابو سعید نے لکھا کہ مجھے امید ہے ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کیلئے ایک عارضی راہداری کے قیام اور جہاز رانی کے تحفظ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے مطابق مناسب وقت پر آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور اس کے مستقل حل کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...