ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 5افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سبزی منڈی چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کر لیا۔ جن کی جانب سے مین روڈ پر لگائی گئی ریڑھیاں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہی تھیں۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔