رکشے میں سفر کرنیوالے 2افراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے

رکشے میں سفر کرنیوالے 2افراد  جیب تراشوں کا شکار بن گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والے دو افراد کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنالیا۔

تھانہ سول لائن کے مختلف علاقوں میں عثمان اور جہاں زیب نامی دو افراد رکشوں میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے دوران سفر ان کی جیب سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرلیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں