نوسر بازوں نے رکشہ ڈرائیور سے لاکھوں مالیت کی بیٹری اور انورٹر ہتھیالیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے رکشہ ڈرائیور سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹری اور انورٹر ہتھیالیا۔
تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے غلام مصطفی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سبحان اڈا کے قریب چار لاکھ روپے مالیت کا انورٹر اور بیٹری فون کال کرکے آرڈر کئے اور بعد ازاں رکشہ ڈرائیور کو باتوں میں الجھا کر پیسے ادا کئے بغیر ہی انورٹر اور بیٹری لے کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔