شارٹ سرکٹ سے آگ، ڈیڑھ سالہ بچی جھلس کر جاں بحق
آ گ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود سامان کو لپیٹ میں لے لیا
سمندری (نمائندہ دنیا) تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 174 گ ب میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں ڈیڑھ سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق فاروق نامی شخص کے گھر میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود گھریلو سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعے کے دوران کمرے میں موجود ڈیڑھ سالہ نور آگ کی زد میں آکر بری طرح جھلس گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ، جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔