سیاسی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری :چودھری سعید
سیاسی مسائل کا حل محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات جمہوری رویوں اور آئینی راستے میں ہے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری سعید احمد سعیدی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور انتظامی چیلنجز سے گزر رہا ہے ، جن سے نکلنے کے لیے قومی اتحاد، آئین کی بالادستی اور عوامی اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے ۔روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ۔
چودھری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، جمہوری رویوں اور آئینی راستے میں ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایسا ماحول پیدا کریں جس سے سیاسی استحکام آئے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کی حامی ہے ، جبکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی اسی صورت ممکن ہے جب عوام کو بنیادی سہولیات، انصاف اور معاشی تحفظ فراہم کیا جائے ۔اس موقع پر چودھری نصیر احمد سعیدی، چودھری ظفر اقبال چھما، حافظ اسامہ سرور اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔