تشدد اور اغوا ، مقدمے کے اندراج میں تاخیر، متاثرہ خاندان کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ

تشدد اور اغوا ، مقدمے کے  اندراج میں تاخیر، متاثرہ خاندان  کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ

بلوچنی(نمائندہ دنیا)تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مبینہ تشدد اور اغوا کے واقعے کے آٹھ روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے پر متاثرہ خاندان نے آر پی او، سی پی او فیصل آباد اور ایس پی جڑانوالہ سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

میاں عرفان، جو چک نمبر 77 رب کے رہائشی ہیں، کا مؤقف ہے وہ چک نمبر 74 رب لوہکے میں ایک مقدمے میں ایک فریق کی حمایت کر رہے تھے، جس پر مخالفین نے انہیں مبینہ طور پر پیروی سے باز رہنے کی دھمکیاں دیں اور حویلی سے گھر جاتے ہوئے روک کر ڈنڈوں، سوٹوں اور آہنی پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، اور اغوا کرکے ایک مکان میں لے گئے ، جہاں سے بعد ازاں پولیس نے انہیں بازیاب کرایا۔ میاں عرفان نے الزام عائد کیا کہ درخواست اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کے باوجود 8روز گزرنے پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں