39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں شروع

39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں شروع

کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے وفود شرکت کریں گے : شبیر احمد عثمانی

چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری پاکستانی قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چناب نگر میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس حسب روایت مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں منعقد ہوگی، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے وفود شرکت کریں گے ۔مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں سے متعلق موجودہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور آئین پاکستان و متعلقہ قوانین کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں