چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ، مشاورتی اجلاس

چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس  کی تیاریوں کا جائزہ، مشاورتی اجلاس

چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر میں آئندہ منعقد ہونے والی 39ویں سالانہ انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں مختلف علما کرام نے شرکت کرتے ہوئے انتظامات اور کانفرنس کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ کانفرنس انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں منعقد ہوگی اور اس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق ملک بھر کے علما سے رابطے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مقررین کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں