جڑانوالہ : اڈا حماند میں مبینہ غیر رجسٹرڈ زچہ بچہ کلینک سیل

جڑانوالہ : اڈا حماند میں مبینہ غیر رجسٹرڈ زچہ بچہ کلینک سیل

متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) عوامی شکایات پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سومیہ جمیل نے اڈا حماند میں قائم ایک مبینہ غیر رجسٹرڈ زچہ بچہ کلینک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا۔مبینہ طور پر حسن جگنو کے زیر انتظام چلنے والے عائشہ ایمان زچہ بچہ کلینک پر چھاپہ مارا گیا۔ معائنے کے بعد کلینک کو سیل کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈاکٹر سومیہ جمیل نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں