پاکستان گرین کوچ کبڈی کلب نے فلڈ لائٹ اوپن کبڈی کپ جیت لیا
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) چک نمبر 56 ج ب گھیالہ میں منعقدہ فلڈ لائٹ اوپن کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان گرین کوچ کبڈی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان گرین کوچ کبڈی کلب اور حیدری کبڈی کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان گرین کوچ کبڈی کلب نے تین پوائنٹس کے فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی جیت لی، جبکہ رنر اپ حیدری کبڈی کلب کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔