کھیلوں کے فروغ کیلئے وسائل بروئے کار لارہے :سپورٹس آفیسر

کھیلوں کے فروغ کیلئے وسائل بروئے کار لارہے :سپورٹس آفیسر

کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس اور الفتح سپورٹس کمپلیکس کیلئے اقدامات کر رہے : ندیم قیصر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے میدانوں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری فتح اللہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر الفتح سپورٹس کمپلیکس حبیب ڈھکو، سید نسیم شاہ، مرزا نعیم بیگ اور سید صداقت علی شاہ بھی موجود تھے۔

ندیم قیصر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس اور الفتح سپورٹس کمپلیکس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ہاکی گراؤنڈ میں آسٹروٹرف کی تنصیب اور جھنگ روڈ پر ایتھلیٹکس ٹریک کے ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے جائیں گے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر الفتح سپورٹس کمپلیکس حبیب ڈھکو نے کہا کہ کمپلیکس میں رواں ماہ کے دوران کھیلوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات مکمل کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں