ڈی سی چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل حل کے احکامات

 ڈی سی چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی، مسائل حل کے احکامات

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھنے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس آنے والے درخواست گزاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر سیوریج، تعلیم اور صحت سے متعلق مختلف شکایات پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام مسائل جلد از جلد حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھنے کی ہدایت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور انفورسمنٹ ٹیموں کو قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی مزید تیز کرنے کی بھی تاکید کی۔ملاقات کے دوران درخواست گزاروں نے شہری ترقی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے فورم پر عوامی مسائل کے حل کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جس سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں