پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ، سامان چھین لیا ، دھمکیاں

پراپرٹی پر قبضے کی کوشش ، سامان چھین لیا ، دھمکیاں

ملز موں نے خلیل الرحمن کے پراپرٹی پر دھاوا بول دیا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کے دوران گن پوائنٹ پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خلیل الرحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر اسے قابو کر لیا اور اس دوران قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور ملز م اس کا موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...