قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے شہری سے بھاری مالیت کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز موں نے شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے عبدالرزاق نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنی باتوں میں الجھا لیا اور اس دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیا لی گئی اور اس کے بدلے میں جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کردیئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments