پولیس کی کارروائی ، لوگوں سے اشیا چھیننے والا گروہ گرفتار
فہد اور حمزہ راہ چلتے شہریوں سے پرس، موبائل فون ، قیمتی اشیا چھینتے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جھپٹا مار دو رکنی گروپ کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار جھپٹا مار گروپ کے ملزمان راہ چلتے شہریوں سے پرس، موبائل فون اور قیمتی اشیا جھپٹا مار کر چھین لیتے تھے ۔ پیپلز کالونی پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سراغ لگا کر ملزمان فہد اور حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ ملز موں نے شہری ثقلین سے پرس چھینا تھا۔ چھینے گئے پرس میں نقدی اور اہم کاغذات موجود تھے ۔ گرفتار ملز موں سے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments