آ ر پی او کی شہید کانسٹیبل ابرار حسین کے گھر آ مد ، تعزیت
پولیس شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ، ان کے اہلخانہ کوتنہا نہیں چھوڑا جائے گا:سہیل اختر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے شہید کانسٹیبل ابرار حسین کے اہلخانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس پی اقبال ٹاؤن اور دیگر پولیس افسر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ورثا کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل ابرار حسین کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور شہید ابرار حسین کے خاندان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل ابرار حسین نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جسے ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments