زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ، بجلی کے تار، پائپ اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ، بجلی کے تار، پائپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سیالوی کالونی میں ساجد نامی شہری کے زیر تعمیر مقام سے ملزمان رات کی تاریکی میں واٹر پمپ، بجلی کے تار، پائپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments