رحمۃ اللعالمینؐ و اتحادِ امت ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد

رحمۃ اللعالمینؐ و اتحادِ امت ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد

عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت :مقررین

گوجرہ (نمائندہ دنیا )متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اتحاد بین المسلمین کونسل کے زیر اہتمام رحمۃ اللعالمین و اتحادِ امت ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدین نے شرکت کی۔کانفرنس کی صدارت متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صوبائی رہنما سیٹھ محمد اشرف جاوید، مولانا عبدالسلام لطیف اور مولانا محمد احسان عالم چوہان نے کی، جبکہ چودھری واصف رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محبت و عظمتِ رسول ﷺ کو اجاگر کرنا، سیرتِ طیبہ کو زندگی کا عملی دستور بنانا اور عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت و ضرورت کو قرآن و سنت کی روشنی میں عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کے درمیان اختلافات، نفرت اور انتشار کے بجائے اخوت و محبت کو فروغ دیا جائے اور قرآن و سنت کی بنیاد پر مسلمانوں کو مشترکہ دینی و ملی مقاصد کے لیے متحد کیا جائے ۔مقررین نے سیرتِ نبوی ﷺ کے ذریعے امن، رواداری، برداشت، عدل اور حسنِ اخلاق کا پیغام عام کرنے ، مساجد، مدارس اور تعلیمی اداروں میں دینی شعور اور اصلاحِ معاشرہ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے دلوں میں عشقِ رسول ﷺ، قرآن سے وابستگی اور سنتِ نبویؐ  کی اتباع کا جذبہ پیدا کرنا ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...