جھنگ :بدمعاش گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں

جھنگ :بدمعاش گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں

قانون شکنی کے عادی افراد اور فعال بدمعاش گروپوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں قانون شکن عناصر اور بدامنی پھیلانے والے مبینہ بدمعاش گروپوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ پولیس نے تھانہ سٹی جھنگ، تھانہ کوتوالی، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ قادرپور کی حدود میں ٹارگٹڈ آپریشنز کرتے ہوئے متعدد قانون شکن ملز موں کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ بدامنی، خوف و ہراس اور جرائم کا باعث بننے والے تمام عناصر پولیس کے ریڈار پر ہیں۔ قانون شکنی کے عادی افراد اور فعال بدمعاش گروپوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہیں جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی کی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا اور امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔شہری حلقوں نے پولیس کے کریک ڈاؤن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...