جڑانوالہ:چک 580 گ ب کے قریب سیم نالے سے خاتون کی لاش برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ چک نمبر 580 گ۔ب کے قریب سیم نالے سے تقریباً 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو سیم نالے سے باہر نکال لیا۔ ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش پولیس تھانہ روڈالہ روڈ کے حوالے کردی، جبکہ پولیس کی جانب سے خاتون کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments