کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے دیوار بیٹھ گئی، مزدور زخمی

کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے دیوار بیٹھ گئی، مزدور زخمی

شکیل مٹی کے نیچے پھنس گیا ،ریسکیو ٹیم پہنچنے تک لواحقین نے نکال لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ سٹی کے علاقہ میں پرانے کنویں سے اینٹیں نکالتے ہوئے دیوار بیٹھ جانے سے 25 سالہ مزدور شکیل مٹی تلے دب کر زخمی ہوگیا۔شکیل پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہا تھا کہ اچانک کنویں کی دیوار بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں وہ مٹی کے نیچے پھنس گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول نے قریبی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کردیا۔ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل لواحقین نے مزدور کو مٹی سے نکال لیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شکیل کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...