اے ایس آئی رانا رضوان چوکی پینسرہ کے انچارج تعینات

اے ایس آئی رانا رضوان چوکی  پینسرہ کے انچارج تعینات

پینسرہ (نمائندہ دنیا )اے ایس آئی رانا رضوان کو چوکی پینسرہ کا نیا انچارج تعینات کر دیا گیا۔ رانا رضوان اس سے قبل تھانہ ٹھیکریوالا میں بطور محرر فرائض انجام دے چکے ہیں۔۔۔

 جبکہ اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے بعد بھی وہ اسی تھانے میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔اہلِ علاقہ نے رانا رضوان کی بطور چوکی انچارج تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...