سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کی مدد سے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments