سُتھرا پنجاب کے دعوے دھرے ، دھاندرہ میں کوڑے کے ڈھیر

سُتھرا پنجاب کے دعوے دھرے ، دھاندرہ میں کوڑے کے ڈھیر

فقیر آباد چوک سمیت مختلف علاقوں میں تعفن، ایف ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر سوال

پینسرہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 66 ج۔ب دھاندرہ، فقیر آباد چوک اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال نے سُتھرا پنجاب کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ مختلف مقامات پر کوڑے کے ڈھیر لگنے سے تعفن اور بدبو پھیلنے لگی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گلی محلوں اور بازاروں سے جمع کیا جانے والا کچرا مکمل طور پر ٹھکانے لگانے کے بجائے بعض مقامات پر ہی پھینک دیا جاتا ہے ، جس سے گندگی کے ڈھیر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

فقیر آباد چوک سمیت مختلف مقامات پر جمع کچرے نے صفائی کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔مکینوں کے مطابق گندگی اور تعفن کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں جبکہ ماحولیاتی مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ شہریوں نے ایف ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کچرے کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور علاقے میں مستقل بنیادوں پر صفائی کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...